@rpomardan: مردان: شیخ ملتون پولیس کی کارروائی، چوری کی دو وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار، 05 سرقہ شدہ واٹر ڈسپنسر/کولر، 30 ہزار روپے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل، پستول اور سینٹری اوزار برآمد ایس پی سٹی ڈویژن کی پریس کانفرنس تفصیلات: مردان: ایس پی سٹی حکم خان نے ڈی ایس پی شیخ ملتون ارشاد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او شفیق خان کی قیادت میں تھانہ شیخ ملتون پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں چوری کی دو مختلف وارداتوں میں مطلوب ملزم بلال ولد امتیاز سکنہ خاؤکلے کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے تھانہ شیخ ملتون میں درج دو مقدمات میں مالِ مسروقہ برآمد کرلیا گیا، جس میں 05 عدد سرقہ شدہ واٹر ڈسپنسر/کولر، 30 ہزار روپے نقد، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل، ایک پستول اور سینٹری اوزار بھی شامل ہیں۔ ایس پی سٹی حکم خان نے کہا کہ یہ کارروائی پولیس کی بروقت حکمت عملی، مؤثر تفتیش اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا نتیجہ ہے، جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس سے دیگر اہم انکشافات کی بھی توقع ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مردان پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی اسی عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ #MardanRegion #police #cops