@karbalaisoul110: یا مولا 😭🙏… اے مولا امام حسینؑ! اپنے کرم و لطف سے تمام عاشقانِ اہلِ بیتؑ پر رحمت کی نظر فرما۔ بارگاہِ سید الشہداءؑ میں عاجزانہ دعا ہے کہ اربعینِ حسینی 2026 میں دنیا بھر کے تمام مومنین و مومنات کو کربلائے معلّیٰ میں حاضری، زیارت اور آپؑ کے غم میں شریک ہونے کی سعادت نصیب فرما۔ جو منتظر ہیں، ان کی منتیں پوری فرما۔ جو بے بس ہیں، ان کے لیے راستے آسان فرما۔ جو دل میں آرزویِ کربلا رکھتے ہیں، انہیں اپنے در کی حاضری عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین، بحقِ محمدؐ و آلِ محمدؑ۔