@alonegirl1440: کبھی کبھی دل کو یہ فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ کچھ چہرے یاد رہیں مگر ساتھ نہ رہیں۔ کچھ رشتے دعاؤں میں تو زندہ رہیں مگر زندگی کی کتاب سے نکل جائیں۔ ہم نے بھی اک دن یہی سوچ کر اپنے دل کا دروازہ بند کر دیا کہ جو شخص آنسوؤں کی وجہ بن جائے اسے یادوں میں دفن کر دینا ہی بہتر ہے۔ بہت راتوں تک ہم نے خود کو سمجھایا کہ شاید وہ لوٹ آئے گا شاید اسے ہماری خاموشی محسوس ہو شاید وہ پوچھ لے کہ ہم کیوں ٹوٹ گئے۔ مگر وقت نے آہستہ آہستہ سکھا دیا کہ کچھ لوگ واپس نہیں آتے وہ صرف یادوں کے اندھیروں میں ہمیں زلانے کے لیے رہ جاتے ہیں۔ اس لیے ایک دن ہم نے دل سے کہا چلو آج جی بھر کے رو لیتے ہیں آج ان تمام خوابوں کا ماتم کر لیتے ہیں جو اس کے ساتھ جڑے ہوئے تھے۔ آج ان وعدوں کو دفنا دیتے ہیں جو اُس نے کبھی نبھانے کا سوچا ہی نہیں آج ان راستوں سے مڑ جاتے ہیں جہاں اس کی یادیں سایہ بن کر چلتی ہیں۔ کیونکہ ہر روز تھوڑا تھوڑا مرنے سے ایک بار ٹوٹ جانا بہتر ہوتا ہے بر رات چپکے چپکے رونے سے ایک بار چیخ کر رو لینا بہتر ہوتا ہے۔ ہم نے سیکھ لیا ہے اب کہ دل کو بھی سکون چاہیے ہوتا ہے اور سکون کبھی کبھی کسی کو چھوڑ دینے سے ملتا ہے۔ جو لوگ تقدیر میں نہیں ہوتے وہ چاہے دل میں کتنے ہی قریب کیوں نہ ہوں آخر کار زندگی انہیں ہم سے دور کر ہی دیتی ہے۔ اس لیے اگر کوئی شخص آپ کے آنسوؤں کی وجہ بن جائے تو اسے چھوڑ کر ایک بار رو لینا واقعی ہر روز کے رونے سے بہتر ہے۔ کیونکہ کچھ جدائیاں انسان کو برباد نہیں کرتیں بلکہ اسے اتنا مضبوط بنا دیتی ہیں کہ وہ دوبارہ کسی کے لیے نہیں ٹوٹتا۔#fyp #viralmyaccounttiktokvalo💯💯🇵🇰👈 #foryourpage #videoviral