@meer.hadi1641: محبت کرنے والا جب ذلیل ہو جائے تو صرف آنکھوں کی نمی نہیں مرتی بلکہ اس کے اندر کا سارا غرور ساری روشنی ساری پہچان آہستہ آہستہ راکھ بن جاتی ہے وہ جو کبھی کسی کے نام سے مسکرا دیتا تھا اب اپنے ہی نام سے اجنبیت محسوس کرتا ہے آئینہ بھی اس سے نظریں چرا لیتا ہے اور چہرہ خود سے سوال کرتا رہتا ہے کہ آخر کمی کہاں رہ گئی تھی؟ وہ جس نے اپنے خوابوں کو کسی کے قدموں میں رکھا اپنی انا کو خاموشی سے دفن کیا اور دل کی دھڑکنوں کو کسی کے نام کر دیا آج وہی شخص بے قیمت ٹھہرا دیا جاتا ہے محبت میں ذلت کا زہر بہت خاموشی سے اثر کرتا ہے یہ چیخوں سے نہیں، خاموشیوں سے مارتا ہے یہ زخم دکھائی نہیں دیتے مگر روح کے اندر تک اتر جاتے ہیں وہ شخص جو کبھی کسی کی دنیا تھا اب ہجوم میں بھی تنہا کھڑا ہوتا ہے لوگوں کی ہنسی اسے شور لگتی ہے اور اپنی خاموشی اسے سزا محسوس ہوتی ہے وہ سوچتا ہے کیا محبت واقعی جرم تھی؟ یا وہی غلط تھا جو سچائی سے چاہ بیٹھا ؟ پھر ایک دن وہ اپنے اندر کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑے سمیٹتا ہے اپنے آنسوؤں کو آخری بار پونچھتا ہے اور خاموشی سے خود کو سکھاتا ہے کہ محبت کرنا جرم نہیں تھا مگر خود کو مٹا دینا غلط تھا اور یوں وہ ذلت کے اندھیروں سے نکل کر آہستہ آہستہ خود کی طرف لوٹ آتا ہے زخم ساتھ رہتے ہیں مگر وہ سیکھ جاتا ہے کہ اپنی قدر کھو کر کسی کو پانا سب سے بڑی بار ہوتی ہے۔🥹❤️🩹🥀 . . . . #creatorsearchinsights #fypシ゚viral🖤tiktok #1millionaudition #unfreezmyaccount🥀🥀 #growmyaccount