@babu_t0: میں ہر بار خود کو بےقصور ثابت کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ مگر اُس نے میری خاموشی کو بھی قصور سمجھا۔ ہر الزام کے بعد میرا ایک حصہ ٹوٹتا گیا، یہاں تک کہ ایک دن میں نے صفائیاں دینا چھوڑ دیں۔ پھر میں نے خود کو ویسا ہی بنا لیا، جیسا ہونے کا الزام وہ ہمیشہ مجھ پر لگاتا رہا۔ کیونکہ جب کسی کو سچ پر یقین ہی نہ ہو، تو کردار بدلنے اور صفائیاں دینے میں کوئی فرق نہیں رہ جاتا۔