@travellerdiaries6: "سنو! جب تمہاری لائف کی گاڑی پنکچر ہو جائے، یا کوئی کام بنتے بنتے رک جائے اور تم مایوس ہو جاؤ۔۔۔ تو بس چند لمحے صبر کر لینا۔ کیونکہ جب تم تھوڑا آگے جاؤ گے نا، تو تمہیں معلوم ہوگا کہ جو لوگ تم سے پہلے بڑی تیز رفتاری سے نکلے تھے، وہ آگے کسی بڑے طوفان میں پھنس چکے ہیں۔ تب تمہیں سمجھ آئے گی کہ تمہارا راستہ روک کر، تمہیں لیٹ کر کے، تمہارے رب نے تمہیں کتنے بڑے حادثے سے بچایا تھا۔ وہ لٹیروں کے علاقے میں تمہاری کشتی سلامت نہیں جانے دیتا، اس لیے پہلے ہی اس میں سوراخ کر دیتا ہے۔ خدا کے فیصلوں پر شکوہ مت کرو، اس کی پلاننگ تمہاری سوچ سے ہزار گنا بہتر ہے۔" کبھی کبھی ہمارے منصوبوں کا ٹوٹنا ہماری بدقسمتی نہیں، بلکہ خدا کی طرف سے کسی بڑے حادثے سے بچنے کی تدبیر ہوتا ہے۔ وہ دروازے بند ہی اس لیے کرتا ہے تاکہ ہمیں غلط راستے پر جانے سے روک سکے۔ اگر آپ بھی کسی تاخیر سے پریشان ہیں، تو یہ الفاظ آپ کے دل کو سکون دیں گے۔ #AllahKFeysly #IslamicReminder #TrustAllah #UrduQuotes #deeplines