@ibrahimkhan1o: زندگی میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو مصلحت یا اپنے فائدے کے لیے آپ کے سامنے شرافت کا لبادہ اوڑھ لیتے ہیں، لیکن موقع ملتے ہی آپ کی پیٹھ پیچھے آپ کی عزت اور کردار پر وار کرنے سے باز نہیں آتے۔ ایسے منافق اور آستین کے سانپوں کو زندگی میں دوبارہ کبھی شاملِ سفر نہ کریں۔ کوئی شخص وقتی طور پر اپنا لہجہ بدل سکتا ہے، معافی مانگ سکتا ہے اور تعلق بحال کرنے کی گرگٹ کی طرح کوشش کر سکتا ہے، مگر اس کی اصل فطرت کبھی تبدیل نہیں ہوتی۔ سانپ چاہے اپنی کینچلی بدل لے یا اپنی رنگت، اس کا زہر اور ڈسنے کی عادت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔ جس نے ایک بار آپ کی عزتِ نفس اور شخصیت کو نقصان پہنچایا، وہ موقع ملنے پر دوبارہ ایسا ضرور کرے گا۔ ایسے لوگوں کو معاف ضرور کر دیں لیکن دوبارہ اپنے دل اور زندگی کے دائرے میں جگہ دے کر خود کو دوبارہ ڈسوانے کی غلطی کبھی مت کریں۔ 🐆💯 #fyp #foryou #foryoupage #trending #viral