@u_ali88: کل جامع مسجد پیر کلی میں پیر کلی کے افسوس ناک واقعے کے حوالے سے ایک بڑے جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ جرگے کا مرکزی مقصد 3 شہداء کے لیے انصاف کا مطالبہ تھا، جو تاحال اپنے حق سے محروم ہیں۔ اس جرگے میں دور دراز علاقوں، دیہات اور بانڈہ جات سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ جرگے کے تمام شرکاء نے حکومتِ وقت اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اور شہداء کے خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔ میں جرگے کے معزز مشران، خصوصاً آصف پشتون اور سردار حسین کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے نہایت جرات اور حوصلے کے ساتھ حکومتِ وقت اور اعلیٰ حکام کے سامنے عوام کا مؤقف دوٹوک انداز میں پیش کیا۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر عطا فرمائے، اور حق و انصاف کی راہ آسان فرمائے۔ آمین۔