@silent.remindr: کتابیں علم دیتی ہیں... مگر زندگی شعور دیتی ہے۔ کتاب کا ہر سبق یاد کیا جا سکتا ہے، لیکن زندگی کا ہر سبق محسوس کرنا پڑتا ہے۔ کچھ حقیقتیں ہمیں استاد نہیں، حالات سکھاتے ہیں۔ کچھ سبق امتحان سے پہلے نہیں، امتحان کے بعد سمجھ آتے ہیں۔ اسی لیے زندگی جب کوئی مشکل مرحلہ دکھائے، تو صرف شکایت نہ کرو... ہو سکتا ہے یہی لمحہ تمہیں وہ انسان بنا رہا ہو جو تمہیں بننا چاہیے۔ یاد رکھو... کتابیں علم بڑھاتی ہیں، مگر زندگی انسان کو پختہ بناتی ہے۔ 🖤