@_shahsaib0: اداس ہوں ، مگر وجہ پوچھو گے تو شاید خاموش ہو جاؤں۔ کیونکہ کچھ دکھ ایسے ہوتے ہیں جنہیں لفظوں میں نہیں بتایا جا سکتا، وہ صرف رات کے آخری پہر، تکیے میں چھپے آنسوؤں، اور خالی چھت کو گھورتے ہوئے محسوس کیے جاتے ہیں۔ کبھی کبھی دل کسی ایک شخص کو نہیں، ایک پورے زمانے کو یاد کرتا ہے. وہ دن، وہ باتیں، وہ ہنسنا، وہ انتظار، اور وہ احساس کہ کوئی تھا جو ہمیں سمجھتا تھا۔ اب سب کچھ تو ہے مگر وہ سکون نہیں جو کبھی ایک نام سن کر مل جاتا تھا۔ عجیب بات ہے نا؟ انسان اُن لوگوں کو بھی یاد کرتا ہے جن سے اب کوئی رابطہ نہیں، کوئی امید نہیں، کوئی شکایت بھی نہیں بس ایک خلا رہ جاتا ہے، اور وہ خلا ہر گزرتے دن کے ساتھ دل میں تھوڑا اور گہرا ہوتا جاتا ہے۔ کچھ لوگ بچھڑتے نہیں وہ دل کے اندر دفن ہو جاتے ہیں۔ اور پھر پوری زندگی، ہم اُن کی قبر اپنے سینے میں لیے پھرتے ہیں۔ #foryoupage #شاہ_صیب