@muhammadyaseenkalota: گودھرا شیخ مسلم انجمن الیون جی کی جانب سے عوام کے نام اہم پیغام گودھرا شیخ مسلم انجمن الیون جی کی موجودہ کابینہ کا گودھرا برادری کی عوام کو سولر منصوبے کے حوالے سے خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ صدر حسن کرکر صاحب ،جنرل سیکرٹری صدیق لونی صاحب،خازن عمران شکاری صاحب،محمّد یاسین کلوٹا کی کوشش سے گودھرا میڈیکل سینٹر میں 155 کلوواٹ سولر سسٹم کی تنصیب کا کام الحمدللہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ صدر حسن کرکر صاحب نے کہا کہ موجودہ کابینہ کی بھرپور کوشش، محنت کی بدولت یہ اہم منصوبہ جلد مکمل ہونے جا رہا ہے۔ انشاءﷲ بہت جلد سولر سسٹم مکمل طور پر فعال ہو جائے گا، جس سے میڈیکل سینٹر کو بجلی کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔ صدر حسن کرکر صاحب ،جنرل سیکرٹری صدیق لونی صاحب ،خازن عمران شکاری صاحب ،محمّد یاسین کلوٹا نے گودھرا برادری کو یقین دلایا کہ موجودہ کابینہ عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ آئندہ بھی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ منصوبہ جلد از جلد کامیابی کے ساتھ مکمل ہو اور گودھرا برادری کے لیے باعثِ خیر و برکت ثابت ہو۔ آمین۔ انفارمیشن سیکرٹری محمد یاسین کلوٹا گودھرا شیخ مسلم انجمن الیون جی