@ramzanranakp: رکن صوبائی اسمبلی رانا شہباز احمد کی جانب سے تھانہ احمد پور سیال کے ایس ایچ او کے خلاف جمع کرائی گئی تحریکِ استحقاق پر تفصیلی کارروائی کی گئی۔ اجلاس میں عوامی نمائندے کی شکایت پر ڈی پی او جھنگ، ڈی ایس پی احمد پور سیال اور متعلقہ ایس ایچ او سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ ایم پی اے رانا شہباز احمد نے کمیٹی کو بتایا کہ بلال قصائی نامی شخص کا ایک خاتون (بی بی) کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس پر مقامی پولیس نے اسے حراست میں لیا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ جب انہوں نے عوامی نمائندے کی حیثیت سے پولیس سے رابطہ کیا اور فریقین کے درمیان صلح کروا کر معاملہ حل کرنے اور ملزم کو چھوڑنے کا کہا تو ایس ایچ او احمد پور سیال نے صاف انکار کر دیا۔ ایس ایچ او نے اس موقع پر مؤقف اپنایا کہ یہ پورا معاملہ ڈی پی او کے علم میں ہے اور جھگڑے کی ویڈیو ڈی پی او جھنگ تک پہنچ چکی ہے جس کے باعث انکی طرف سے اس معاملے پر باقاعدہ ایف آئی آر درج کرنے کے سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں اس لیے ملزم کو کسی صورت نہیں چھوڑا جا سکتا۔ رکن پنجاب اسمبلی نے کمیٹی کے سامنے الزامات عائد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مقدمہ درج کرنے کا اصرار کرنے والے ایس ایچ او نے بعد ازاں مبینہ طور پر بھاری رشوت لے کر اسی ملزم کو بغیر کسی قانونی کارروائی اور ایف آئی آر کے رہا کر دیا۔ رانا شہباز احمد نے تحریک استحقاق میں مؤقف اپنایا کہ ایس ایچ او، ڈی ایس پی اور ڈی پی او جھنگ نے حقائق کو چھپانے کے لیے بار بار غلط بیانی سے کام لیا، ایوان اور عوامی نمائندے کا استحقاق مجروح کیا #Fyp #fypシ #breakingnews #Punjabassembly #Jhang SHO Ahmed pur Siyal and DPO jhang appeared in Privilege committee meeting in Punjab assembly

Ramzan Rana 🖤
Ramzan Rana 🖤
Open In TikTok:
Region: PK
Tuesday 07 July 2026 17:18:48 GMT
17408
837
13
98

Music

Download

Comments

fasiali35
asam :
dpo Sajjad sahib good maan
2026-07-07 19:05:21
1
mharsaqlainwehniwal
Mahar Saqlain Wehniwal :
Good point bhi
2026-07-07 18:02:12
0
themirzavibe
@Ahsan_LionHeart1510 :
jo bhi hona chahiye married me hona chahiye ✨✨✨
2026-07-07 17:36:11
1
jhang3377
ᴍᴀʜᴇʀ :
aps may Jo bhi sho Aya hai ucny achi khasi property B'nai hai 🫡 koi Naya Kam nai
2026-07-07 18:36:25
0
shazadi2733
Shazadi :
jali mpa
2026-07-07 19:10:24
0
amjad.abbas757
Amjad Abbas :
👍👍👍
2026-07-07 18:01:05
0
muhammad.asif.kha53
Muhammad Asif Khan Baloch :
🥰🥰🥰
2026-07-07 18:06:46
0
ahmadrajokachiniotalla
Ahmad Rajoka Chiniot Alla :
🥰🥰🥰
2026-07-07 17:26:48
0
user852423681
M Sharif Najum :
❤️❤️❤️
2026-07-07 17:36:53
0
amjadali12145
Haji Amjad Ali786 :
🥰🥰🥰
2026-07-07 18:11:48
0
commando4410
♥️العيش في كل الظروف♥️ :
♥️♥️♥️
2026-07-07 18:52:00
0
To see more videos from user @ramzanranakp, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About