@atiq__typist2: اداسی کی شدت بھی عجب ہے، یہ چیخ نہیں سکتی، یہ شور نہیں مچاتی، یہ بس اندر ہی اندر انسان کو کاٹتی رہتی ہے۔ لوگ پوچھتے ہیں: "سب ٹھیک تو ہے؟" اور ہم ہنسی کے نقاب میں کہہ دیتے ہیں "ہاں بالکل!"، مگر دل کے قبرستان میں کتنی ہی خوشیاں دفن پڑی ہوتی ہیں، کسی کو پرواہ نہیں۔ زندگی کا دستور بڑا سنگدل ہے۔ خوشی ہو تو سب شریک، سب قریب۔ لیکن جب دل کی راکھ آنکھوں سے بہہ نکلے، تو سب راستے سنسان ہو جاتے ہیں۔ کوئی شانہ نہیں ملتا، کوئی دل تھامنے والا نہیں آتا۔ اصل میں اداسی ہمارا مقدر نہیں، بلکہ ہماری آزمائش ہے۔ یہ ہمیں تنہا کر دیتی ہے تاکہ ہم پہچان لیں کہ دنیا کا ہر رشتہ شرطوں سے بندھا ہے۔ صرف ہمارا درد ہمارا اپنا ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے انسان جب رو رہا ہو تو کائنات بھی لمحے بھر کو رُک جاتی ہے، ہوا کی رفتار دھیمی ہو جاتی ہے، اور دل کے اندر کا شور دنیا کے ہنگاموں سے زیادہ سنائی دینے لگتا ہے۔ یہی تو درد کی اصل ہے: جب ہجوم میں کھڑے ہو کر بھی انسان تنہا محسوس کرے ❤️🩹 #fyp