@y_syed: لا حاصل انسان کبھی صرف نہیں بچھڑتا وہ اپنے ساتھ تمہاری ہنسی، تمہارا سکون، تمہاری دعائیں، اور تمہارے اندر کا ایک حصہ بھی لے جاتا ہے۔ سب سے تکلیف دہ بات یہ نہیں ہوتی کہ وہ تمہارا نہ ہو سکا تکلیف تو یہ ہوتی ہے کہ وہ تمہارے دل میں ہمیشہ کے لیے رہ جاتا ہے، مگر تم اس کی زندگی میں کہیں بھی نہیں رہتے۔ کچھ محبتیں نصیب میں نہیں ہوتیں، مگر ان کا درد پوری عمر نصیب بن جاتا ہے۔ پھر ایک وقت آتا ہے جب انسان رونا بھی چھوڑ دیتا ہے کیونکہ آنسو ختم نہیں ہوتے، بس امید ختم ہو جاتی ہے۔ اور سچ تو یہ ہے لا حاصل انسان کو بھلایا نہیں جاتا، بس ہر روز خود کو یہ جھوٹ بولنا سیکھ لیا جاتا ہے کہ اب فرق نہیں پڑتا حالانکہ فرق آخری سانس تک پڑتا رہتا ہے۔ #fyp #y_syed #بخت