@ahmedtaufeeq007: مرے خوابوں سے اوجھل اس کا چہرہ ہو گیا ہے میں ایسا چاہتا کب تھا پر ایسا ہو گیا ہے تعلق اب یہاں کم ہے ملاقاتیں زیادہ ہجوم شہر میں ہر شخص تنہا ہو گیا ہے تری تکمیل کی خواہش تو پوری ہو نہ پائی مگر اک شخص مجھ میں بھی ادھورا ہو گیا ہے جو باغ آرزو تھا اب وہی ہے دشت وحشت یہ دل کیا ہونے والا تھا مگر کیا ہو گیا ہے میں سمجھا تھا سیئے گی آگہی چاک جنوں کو مگر یہ زخم تو پہلے سے گہرا ہو گیا ہے میں تجھ سے ساتھ بھی تو عمر بھر کا چاہتا تھا سو اب تجھ سے گلا بھی عمر بھر کا ہو گیا ہے ترے آنے سے آیا کون سا ایسا تغیر فقط ترک مراسم کا مداوا ہو گیا ہے مرا عالم اگر پوچھیں تو ان سے عرض کرنا کہ جیسا آپ فرماتے تھے ویسا ہو گیا ہے میں کیا تھا اور کیا ہوں اور کیا ہونا ہے مجھ کو مرا ہونا تو جیسے اک تماشا ہو گیا ہے یقیناً ہم نے آپس میں کوئی وعدہ کیا تھا مگر اس گفتگو کو ایک عرصہ ہو گیا ہے اگرچہ دسترس میں آگہی ہے ساری دنیا مگر دل کی طرف بھی ایک در وا ہو گیا ہے یہ بے چینی ہمیشہ سے مری فطرت ہے لیکن بقدر عمر اس میں کچھ اضافہ ہو گیا ہے مجھے ہر صبح یاد آتی ہے بچپن کی وہ آواز چلو عرفانؔ اٹھ جاؤ سویرا ہو گیا ہے عرفان ستار #foryou #foryoupage #tranding #viral #kashmore

الہام
الہام
Open In TikTok:
Region: PK
Tuesday 07 July 2026 18:41:24 GMT
7127
293
22
16

Music

Download

Comments

honeybutt774
honeybutt774 :
kamal ast
2026-07-08 15:02:42
1
nabeel_rana20
nabeel_hun_yrr :
boht hi khoob yr 💔💔💔💔
2026-07-08 21:06:53
0
mateeq092
Tech_Educator 📚 :
Kamal ❤️
2026-07-08 16:16:55
1
fakhar_jutt223
ف۔خ۔ر رمانہ🥀 :
بھئی واہ❣️کہ جیسا آپ فرماتے تھے ویسا ہو گیا ہے ۔۔۔۔ کیا عمدہ انتخاب ہے
2026-07-08 07:43:31
1
cutii800
Anam :
plzz copy kr dn caption yha
2026-07-08 08:27:01
1
laiba.noor155
بنت حوا ❤️ :
uff Allah 🥺
2026-07-07 21:19:25
1
alihaidar1237poet
Ali Haidar.❤🖤 :
Bohat khoob
2026-07-07 23:04:03
1
taufiqkhan8963
° :
❤️❤️❤️
2026-07-07 18:43:40
1
i__am_ahmad
𝘼𝙃𝙈𝘼𝘿 :
🥀😓🍂
2026-07-07 20:48:02
1
nasirhussainsoomr2
nasirhussainsoomr2 :
♥️♥️♥️
2026-07-08 14:52:35
1
sialvi.shehzada
sialvi shehzada 👑✨💫 :
🥺
2026-07-09 06:42:53
1
To see more videos from user @ahmedtaufeeq007, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About