@dua__official02: @dua__oficial02 لاکھ کمی ہوگی میرے اندر لیکن اس دل نے کبھی کسی کے بارے میں برا نہیں سوچا۔ میں نے ہمیشہ لوگوں کو اُن کی غلطیوں سمیت قبول کیا، ہر کسی کو عزت دی، ہر رشتے کو سچے دل سے نبھایا۔ ہاں شاید میں مکمل نہیں ہوں، میرے انداز میں خامیاں ہوں، میرے لفظ کبھی سخت لگ جائیں، لیکن نیت ہمیشہ صاف رہی۔ میں اُن لوگوں میں سے نہیں جو سامنے کچھ اور اور پیچھے کچھ اور ہوتے ہیں۔ جو دل میں ہوتا ہے وہی چہرے پر رکھتی ہوں۔ اسی لیے شاید لوگ مجھے سمجھ نہیں پاتے، لیکن مجھے سکون ہے کہ میں نے کبھی کسی کے دل کو جان بوجھ کر تکلیف نہیں دی۔ کیونکہ خوبصورتی شکل میں نہیں، دل کی صفائی میں ہوتی ہے۔" دعا❤️🩹 #foryou #trending #viral #unfreezmyaccount #tiktok