@fakepeople5761: مجھے دکھاوے سے نفرت ہے۔ اگر آپ کے دل میں میرے لیے محبت نہیں تو اس کا دکھاوا بھی نہ کریں۔ میرے خلاف رہیں، مجھ سے اختلاف رکھیں یا نفرت کریں، مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ لیکن جھوٹی ہمدردی، مصنوعی اپنائیت اور منافقت پر مبنی تعلق مجھے ہرگز قبول نہیں۔ دلوں کے جھوٹے موسم راس نہیں آتے۔ اگر میرے خلاف ہو تو بے جھجک رہو جو دل میں نہیں، وہ لبوں پر کیوں سجاتے ہو ؟ کیوں جھوٹی ہمدردیوں کے چراغ جلاتے ہو ؟ میرے نام سے شکایت ہے تو کھل کر کہو۔ مجھے تمہاری مخالفت سے کوئی گلہ نہیں بس محبت کا جھوٹا لبادہ مت اوڑھو۔ نفرت ہے تو نفرت ہی رہنے دو اسے مسکراہٹوں میں چھپانے کی ضرورت نہیں۔ ، دشمنی اگر سچی ہو تو قابل احترام ہے مگر منافقت سے سجی محبت قبول نہیں۔ میرے در پر وفا کا نام لے کر مت آؤ اگر دل میں اخلاص نہیں تو قدم بھی نہ بڑھاؤ۔ میں تنہائی قبول کر لوں گی مگر جھوٹے رشتوں کا بوجھ کبھی نہیں اٹھاؤں گی۔ مجھے وہ رشتے نہیں چاہئیں ، جو صرف لوگوں کے سامنے اچھے لگیں مگر حقیقت میں خالی ہوں