@kiranali344: پاکستان پیپلز پارٹی نے تقریباً 40 سال کے طویل عرصے کے بعد لاہور کے تاریخی مقام مینارِ پاکستان پر دوبارہ بڑا عوامی جلسہ اور کنونشن کرنے کا اعلان کر دیا۔ پی پی رہنما فیصل میر کے مطابق یہ تاریخی اجتماع 25 جولائی کو منعقد ہوگا جو 25 اور 26 جولائی کی درمیانی رات تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ آخری مرتبہ 10 اپریل 1986ء کو سابق وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی جلاوطنی ختم کر کے وطن واپسی پر یہاں ایک تاریخی استقبالیہ جلسہ کیا گیا تھا، جس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے تھے۔ اب چار دہائیوں بعد ہونے والے اس پاور شو کو پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کا اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ پارٹی کی جانب سے ایک خصوصی ترانہ بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔ #PPP #MinarEPakistan #LahoreJalsa #PakistanPolitics #karachinamaa