@sadiathoughts: حرف معتبر سہنے کی لت لگ جائے نا… تو پھر انسان شکایت کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ اس لیے نہیں کہ درد ختم ہو جاتا ہے، بلکہ اس لیے کہ اسے یقین ہو جاتا ہے کوئی سمجھنے والا باقی نہیں رہا۔ پھر نہ وضاحتیں رہتی ہیں، نہ گلے، نہ شکوے، نہ کسی کو منانے کی خواہش۔ بس ایک خاموشی دل میں اتر آتی ہے، جو ہر روز تھوڑی تھوڑی انسان کو اپنے اندر سمیٹتی رہتی ہے۔ پھر ایک وقت آتا ہے جب لفظ ہونٹوں تک آ کر بھی لوٹ جاتے ہیں، کیونکہ وہ جان چکے ہوتے ہیں کہ ہر کان سننے کے قابل نہیں ہوتا، اور ہر دل محسوس کرنے والا نہیں ہوتا۔ پھر اک چپ ہوتی ہے… اور اک آپ ہوتے ہیں۔ اور یہی خاموشی کبھی کبھی ہزار چیخوں سے زیادہ دردناک ہوتی ہے۔ انت الحیات . . . . . . . . . . . . . . . #UrduPoetry#Poetrytok#Shayari #SadPoetry#HeartToching