@mianirshadjournalist: رحیم یار خان کے علاقے سنی پل میں بستی کے اندر سے روزانہ ہزاروں مویشیوں کی آمدورفت کے خلاف اہلِ علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دھول مٹی سے سانس اور دمے کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں جبکہ سڑکیں بند ہونے سے بچوں، مریضوں اور سکول جانے والے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لے کر متبادل راستہ فراہم کرنے یا مویشیوں کو آبادی سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔