@sajid__ali221: یہ بس 2395 کسی وقت نیومری گہل ڈھانڈہ روٹ کی زینت ہوا کرتی تھی اس بس کے نائیک چھجانہ والے اسلم صاحب محروم تھے اور دتہ صاحب نے کافی عرصہ اس بس کے ساتھ کام کیا تھا ڈھانڈہ روٹ پہ چلنے والی بیڈفورڈ بسیں 2395،7245،5882،1354،اور 492 یہ وہ گاڑیاں تھی جب ڈھانڈہ کی روڈ کا معیار بھی اچھا نہیں تھا لیکن ان بسوں کے مالکان اور ان گاڑیوں نے عوام کا برپور ساتھ دیا ٹوٹی پھوٹی روڈ ہونے کے باوجود سرد گرم موسم میں یہ گاڑیاں مسافروں کو اپنے ٹائم پہ منزل پہ پونچاتی تھی اب یہ بسیں تو نہیں رہی لیکن ان کی یاد ہمیشہ عوام کے دلوں میں رہے گی۔۔۔ساجد