@ameer_khaki_51214: #onthisday سیدنا حضور غوث الاعظم حضرت شیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ارشادِ مبارک ہے: محبتِ الٰہی کا تقاضا ہے کہ تو اپنی نگاہوں کو اللہ عزوجل کی رحمت کی طرف لگا دے اور کسی کی طرف نگاہ نہ ہو کہ اندھوں کی مانند ہو جائے جب تک تو غیر کی طرف دیکھتا رہے گا اللہ کا فضل نہیں دیکھ پائے گا پس تو اپنے نفس کو مٹا کر اللہ کی طرف متوجہ ہو جا اس طرح تیرے دل کی آنکھ فضلِ عظیم کی جانب کھل جائے گی اور تو اِس کی روشنی اپنے سر کی آنکھوں سے محسوس کریگا اور پھر تیرے اندر کا نور باہر کو بھی منور کردے گا،عطائے الٰہی سے تُو راحت و سکون پائے گا اور اگر تُو نے نفس پر ظلم کیا اور مخلوق کی طرف نگاہ کی تو پھر اللہ کی طرف سے تیری نگاہ بند ہو جائے گی اور تجھ سے فضلِ خداوندی رُک جائے گا تو دنیا کی ہر چیز سے آنکھیں بند کر لے اور کسی چیز کی طرف نہ دیکھ جب تک تُو چیز کی طرف متوجہ رہے گا تَو اللہ کے فضل اور قرب کی راہ تجھ پر نہیں کھلے گی - توحید، قضائے نفس، محویتِ ذات کے ذریعے دوسرے راستے بند کردے تو تیرے دل میں اللہ تعالیٰ کے فضل کا عظیم دروازہ کھل جائے گا - تو اسے ظاہری آنکھوں سے دل، ایمان اور یقین کے نور سے مشاہدہ کرے گا سیدنا حضور غوث الاعظم حضرت شیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ مزیدفرماتے ہیں تیرانفس اور اعضاء غیر اللہ کی عطا اور وعدہ سے آرام و سکون نہیں پاتے بلکہ اللہ تعالیٰ کے وعدے سے آرام و سکون پاتے ہیں فتوح الغیب