@ayubmedicalcomplex1: سربن چوک ایبٹ آباد گیس لیکج دھماکہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں 6 زخمیوں کو فوری طبی امداد، برن یونٹ ہائی الرٹ ایبٹ آباد کے علاقے سربن چوک میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 6 افراد کو فوری طور پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی منتقل کیا گیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے فوری اور مؤثر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایمرجنسی رسپانس کو کامیابی سے سنبھالا۔ زخمیوں میں فیصل، سجاد، حماد، معاذ، سفیر اور راشد شامل ہیں۔ ابتدائی طبی معائنے کے بعد معمولی جھلسنے والے زخمی سجاد کو ضروری علاج فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ شدید زخمی راشد کی تشویشناک حالت کے پیش نظر مزید خصوصی علاج کے لیے پشاور ریفر کر دیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تمام زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ برن یونٹ اور ایمرجنسی کے ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر طبی عملہ زخمیوں کے علاج میں مکمل طور پر مصروف ہے اور تمام مریضوں کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ برن یونٹ کے رجسٹرار ڈاکٹر ناصر اقبال، برن یونٹ کی نرسنگ ہیڈ خوبان نساء اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت تیزی اور بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمرجنسی صورتحال کو احسن انداز میں ہینڈل کیا۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مریضوں کو بروقت، معیاری اور بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد
ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 08 July 2026 15:30:55 GMT
8472
194
6
1

Music

Download

Comments

aayianali3
Ayaanali :
great team proud of you
2026-07-09 01:57:56
0
udaslarki33213
noor e nazar💝😊 :
14din sa ider hai ham log🥺❤️
2026-07-09 01:00:34
1
fazalkarim04
F@z@l K@rîm🩺💊🥼 :
💯
2026-07-08 15:39:11
1
naeemaafzal35
Naeema Afzal :
koi burn unit nee hai
2026-07-09 04:18:48
0
markhore81
markhore :
❤️❤️❤️
2026-07-08 15:50:21
1
faisalrehman549
Faisal Rehman :
❣️❣️❣️
2026-07-08 19:34:23
0
To see more videos from user @ayubmedicalcomplex1, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About