@alfaz.e.dil06: زندگی میں سکون چاہیے تو، لوگوں کی ہر بات کو دل سے لگانا چھوڑ دو۔ زندگی نے مجھے ایک بہت قیمتی سبق سکھایا ہے کہ اگر ہر بات کو دل سے لگاؤں گی، تو سکون کبھی نصیب نہیں ہوگا۔ لوگ کچھ نہ کچھ کہتے ہی رہتے ہیں۔ کبھی تمہاری خاموشی پر، کبھی تمہاری باتوں پر، کبھی تمہاری کامیابی پر، اور کبھی تمہاری ناکامی پر۔ اگر ہر آواز کو اپنی حقیقت مان لو، تو اپنی اصل پہچان کہیں کھو بیٹھو گی۔ پہلے میں بھی دوسروں کی باتوں سے بہت متاثر ہو جاتی تھی۔ کسی کے ایک جملے سے پورا دن اداس رہتی تھی، مگر وقت نے سمجھا دیا کہ ہر رائے میری حقیقت نہیں ہوتی۔ ہر شخص اپنی سوچ کے مطابق دیکھتا ہے، ضروری نہیں کہ وہی سچ ہو۔ اب میں نے سیکھ لیا ہے کہ اپنی خوشی کو لوگوں کی رائے کا محتاج نہیں بنانا۔ میری عزت، میری پہچان اور میری قیمت صرف میرے رب جانتے ہیں۔ لوگ آج تعریف کریں گے، کل تنقید بھی کریں گے، اس لیے ان کی باتوں میں اپنی خوشیاں تلاش کرنا چھوڑ دیا ہے۔ اب میری کوشش صرف اتنی ہے کہ میرا دل اللہ کے قریب رہے، کیونکہ جب دل اپنے رب سے جڑ جائے تو لوگوں کی باتیں شور تو بن سکتی ہیں، مگر سکون نہیں چھین سکتیں۔ "زندگی میں سکون چاہیے تو ہر بات کا جواب دینا نہیں، ہر بات کو نظر انداز کرنا سیکھو۔🥺🥀 foryou#fyp #viral #unfreezemyacount