@jahangirjournalist: جنریشن گیپ ایک ایسا ٹاپک جس سے ہر والدین اور بچوں کا سامنا رہتا ہے۔۔۔ ایک طرف والدین کو بچوں کے سوشل میڈیا میں انگیج رہنے کا شکوہ ہے تو دوسری طرف بچوں کو والدین کی سوچ آج کے دور سے مطابقت رکھتی نظر نہیں آتی۔۔۔ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کی طالبہ رومان زینب نے اسی جنریشن گیپ کو اپنے تھیسز کا موضوع بنایا اور فیصل آباد آرٹ سرکل کے تعاون سے جنریشن گیپ پر بات ضروری ہے کے موضوع پر ڈائیلاگ کا اہتمام کیا۔ ٹی ایم یو سی کی ہیڈ آف انسٹیٹیوٹ نگہت نسرین اور جی سی ویمن یونیورسٹی سے ڈاکٹر صائقہ، معروف آرٹسٹ و شاعر عدنان بیگ، کیریئر کاؤنسلر کنزہ سید و دیگر نے شرکت کی۔۔ اور دونوں اطراف کے موقف موضوع بحث رہے۔ اس موقع پر جنریشن ذی نے بھی اپنے تحفظات پیش کئے۔ ملینیئل اور جنریشن ذی کے درمیان بات کرنے کی ضرورت پر ڈائیلاگ کیا گیا۔ ایک دوسرے کو سمجھنے، نظریات کے فرق اور آپسی دوریوں بارے بات کی گئی۔ #jahangirashraf #GenerationGap #GenZ #Parents #Students @GCUF Alert⚠️ @GCUF Updates @Adnan Baig