@merypastumho66: مجھے نہیں لگتا دنیا میں کوئی ایسا شخص ہوگا جس نے تنہائی میں اپنے محبوب کو یاد نہ کیا ہو. کیونکہ جب آپ اکیلے ہوتے ہیں تو سب سے زیادہ یاد آپ کو اسی شخص کی آتی ہے جس سے آپ انتہا کی محبت کرتے ہیں اور پھر آپ اس کے ساتھ گزارے گئے حسین لمحات کو یاد کر کے اپنے اس وقت کو بہترین بناتے ہیں. کیونکہ صرف خیالوں کی دنیا ہی ایسی ہے .. جہاں سب کچھ آپ کی مرضی کا ہوتا ہےاور کبھی کبھی انسان اپنے خیالوں میں وہ سکون ڈھونڈ لیتا ہے جو حقیقت کی دنیا بھی اسے نہیں دے پاتی۔ کیونکہ محبت اگر سچی ہو تو تنہائی بھی اُس شخص کی یادوں سے بھر جاتی ہے۔ پھر خاموش راتیں، ادھورے خواب اور اُس کی باتیں دل کو آہستہ آہستہ اداس کرتی رہتی ہیں۔ اور انسان صرف یہی سوچتا رہ جاتا ہے کہ کاش کچھ لمحے ہمیشہ کے لیے ٹھہر جاتے. سیاہ بخت 🖤