@wadoodktkws: _🥺 اپنا درد اپنے رب سے بیان کر دیا کرو_ _پھر درد جانے ، دوا جانے اور خدا جانے_ 💔 ہم انسانوں کی فطرت ہے... جب دل ٹوٹتا ہے تو کندھا ڈھونڈتے ہیں جب رات بھاری ہو جاتی ہے تو بات کرنے والا ڈھونڈتے ہیں جب تھک جاتے ہیں تو سہارا ڈھونڈتے ہیں مگر ہم بھول جاتے ہیں کہ سب سے بہترین سننے والا، سب سے بہترین سمجھنے والا، سب سے بہترین شفا دینے والا تو وہیں ہے... سجدے میں۔ لوگوں کو بتاؤ گے تو وہ "صبر کرو" کہہ کر چلے جائیں گے مگر اللہ... وہ تمہارا صبر بھی دیکھتا ہے، تمہارے آنسو بھی گنتا ہے، اور تمہاری ہر دعا کا جواب لکھتا ہے۔ اس لیے جب دنیا ظالم لگے، جب اپنے پرائے لگنے لگیں، جب دل چیخ چیخ کر کہے "بس بہت ہو گیا" تب جائے نماز بچھا لو سر سجدے میں رکھ دو اور بس کہہ دو "یا اللہ، تو ہی جانے" _پھر یقین کرو..._ _درد جانے ، دوا جانے اور خدا جانے_ ❤️🩹 _اور دل کو ایسا سکون ملے گا جو دنیا کی کوئی چیز نہیں دے سکتی_ --- _میں تھک گئی ہوں یا رب_ 🥺 _نہ لفظ ہیں، نہ وضاحت ہے_ _بس دل کا حال تیرے سامنے ہے_ تو جانتا ہے میں نے کتنا برداشت کیا تو جانتا ہے میں رات کو کیوں روتی ہوں تو جانتا ہے میری خاموشی کے پیچھے کیا ہے اس لیے آج اپنا سب کچھ تیرے حوالے کرتی ہوں _پھر درد جانے ، دوا جانے اور خدا جانے_ 💔 تو بہتر کرنے والا ہے... تو بہتر سنبھالنے والا ہے ❤️ ---sumiii writes🍂