@uknews74: جائیداد کا تنازعہ ختم کروا دیا ۔۔۔ وانا کی معروف علمی شخصیت ڈاکٹر طاہر قیوم نے سبق آموز سچا واقعہ بیان کردیا ۔ ہر پاکستانی ضرور پڑھے۔۔۔۔ ہمارے علاقے میں دو بھائیوں کے درمیان والد کی وفات کے بعد گھر زمین اور بنک بیلنس پر جھگڑا ہو گیا ، بات خاندانی بزرگوں ، جرگے اور عدالت تک جا پہنچی ، ایک تنازعہ گھر کے ایک حصے کا تھا جس پر بڑا بھائی اپنا حق جتاتا تھا ، دوسرا معاملہ قیمتی زرعی زمین کے کچھ قطعات کا تھا اور تیسرا جھگڑا والد کے بنک اکاؤنٹ پر تھا ، بڑا بھائی ہر چیز پر حصے سے زیادہ حقدار بن رہا تھا ۔۔ دونوں بھائی اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہ تھے ۔ جرگہ اور عدالت میں بھی ہٹ دھرمی اور ضد کی وجہ سے کوئی تصفیہ نہ ہو پارہا تھا ، ایک روز چھوٹا بھائی اپنے بیوی بچوں کے ساتھ کار پر سوار بازار گیا ، اس کا بڑا بیٹااگلی سیٹ پر والد کے ساتھ بیٹھا تھا جبکہ بیوی اور دو چھوٹے بچے پچھلی سیٹ پر بیٹھے تھے ، بازار میں ایک جگہ خربوزوں والی ریڑھی کھڑی تھی چھوٹے بچے مچل گئے اور خربوزوں کی فرمائش کی ، والد نے گاڑی روکی اور خربوزے بیچنے والی خانہ بدوش لڑکی کو اشارے سے پاس بلایا ، لڑکی دو خربوزے لائی ، بچوں کی ماں نے پیسے پوچھے ، لڑکی نے کہا 50 روپے ، مگر عورت بھاؤ تاؤ کرنے لگی ۔ 10 روپے کم کروا کے ماں نے بچوں کے لیے خربوزے خرید لیے ۔۔۔ لڑکی پیسے لے کر واپس اپنی ریڑھی پر چلی گئی ، اسی اثناء میں اگلی سیٹ پر بیٹھے بڑے بیٹے نے اپنے لیے الگ خربوزہ خریدنے کی فرمائش کی ، پھر لڑکی کو بلایا گیا ۔ لڑکی آئی تو عورت نے اپنے بیٹے کی طرف اشارہ کرکے خربوزہ فروش لڑکی کو کہا بیٹا اپنے بھائی کے لیے بھی ایک خربوزہ لے آؤ ۔ خانہ بدوش لڑکی بھاگی ہوئی گئی اور ایک خربوزہ لے کر آئی مگر گاڑی کے پاس پہنچتے ہی اسکا پیر پھسلا وہ گری اور خربوزہ بھی گر کر خراب ہو گیا ۔ اس پر وہ دوبارہ بھاگی گئی اور ایک اچھا سا خربوزہ اٹھا لائی اور اگلی سیٹ پر بیٹھے لڑکے کو تھما دیا ۔۔۔۔ بچوں کی ماں بولی جو خربوزہ ٹوٹ گیا وہ تمہارا قصور تھا اسکے پیسے نہیں دونگی ۔ یہ لو دوسرے خربوزے کے پیسے ۔۔۔ یہ سن کر خانہ بدوش لڑکی بولی : خالہ : نہ میں تم سے ٹوٹے خربوزے کے پیسے لوں گی اور نہ اس کے جو اب لائی ہوں ۔۔۔۔ عورت نے حیران ہو کر پوچھا ۔ کیوں بھئی ؟ لڑکی بولی : آپ نے کہا بھائی کے لیے خربوزہ لاؤ اور میرا حقیقی بھائی کوئی نہیں ہے آج اس کو اپنا بھائی سمجھ کر خربوزہ دے رہی ہوں ۔ مجھے میرا نصیب مل جائے گا ، بھلا بھائیوں سے حساب کتاب کیسا ؟۔ یہ جان کر عورت کی آنکھوں میں آنسو آگئے اس نے اپنے پرس سے سارے پیسے نکالے ، اپنی کلائیوں سے دو کنگن اتارے اور لڑکی کو دینا چاہے لیکن لڑکی نے انکار کردیا ۔ کہنے لگی پہلی بار بھائی کو پیار سے کچھ دیا ہے اس کے بدلے کچھ نہیں لونگی لیکن عورت بھی بضد رہی اور اس نے کچھ پیسے اور کنگن لڑکی کو تھما دیے ۔۔۔ آگے بیٹھا شوہر سارا ماجرہ دیکھ کر حیران تھا ۔ کہاں اسکی بیوی 10، 20 روپے کے لیے بھاؤ تاؤ کررہی تھی اور کہاں اب ہزاروں روپے اور قیمتی کنگن لڑکی کو دے دیے تھے ۔۔۔ یہ لوگ گھر واپس پہنچے تو چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کو فون کیا ، سلام دعا کے بعد کہا ، بھائی جان آج سے زمین جائیداد اور پیسوں پر میرا آپ سے کوئی جھگڑا نہیں ، جیسا آپ کہیں گے مجھے وہی قبول ہے ، کل صبح میں کچہری جاکر اپنی درخواستیں بھی واپس لے لونگا ، آپ بھی جرگے اور بزرگوں کو کہہ دیں ہمارا جھگڑا گھر میں ہی نمٹ گیا ہے ۔ بڑا بھائی حیران تھا کہ آج چھوٹے کو کیا ہو گیا ہے ۔۔ اس نے پھر پوچھا کیا بات ہے خیر تو ہے ، لاکھوں کروڑوں کی جائیداد زمین اور پیسوں کا معاملہ مجھ پر کیوں چھوڑ رہے ہو کہیں بعد میں پچھتاتے نہ پھرنا ۔ لیکن چھوٹے نے کہا ۔۔ بھائی جان میرا جھگڑا کسی اور کے ساتھ نہیں سگے بھائی کے ساتھ تھا اور آج مجھے ایک خانہ بدوش بچی نے درست سبق دیا ہے کہ بھائیوں کے ساتھ کوئی حساب کتاب نہیں ہوتا ۔ ۔۔۔ یاد رہے کہ بڑے بھائی نے بعد میں تقسیم کے دوران چھوٹے بھائی کے 70 فیصد مطالبات مان کر اسکا حصہ اسکے حوالے کردیا تھا ، گویا خانہ بدوش لڑکی سے ملی نصیحت بڑے بھائی تک بھی پہنچ چکی تھی ۔۔۔ #UK #pohto #sad 😭😭 #unfreezemyacount #fyp