@its_humzaa2: نہر تلہ مینڈر پر پانی چوروں کے خلاف کسانوں کا احتجاج ضلع رحیم یار خان کی نہر تلہ مینڈر سے سیراب ہونے والے چک نمبر 126 پی، 127 پی اور 129 پی کے کسانوں نے پانی چوری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے محکمۂ انہار سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانی چوری کے باعث ٹیل کے علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے اور فصلیں متاثر ہو رہی ہیں۔ کسانوں نے چک نمبر 123 پی اور 125 پی سے منسوب سوشل میڈیا ویڈیو کو بھی حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں زمینی حقائق کی درست عکاسی نہیں کی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نہر تلمندر پر پانی چوری فوری طور پر روکی جائے اور نہری پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے۔