@user354695756: ہمارا یہ چھوٹا بھائی تھا… اس کا خون آخر کون انصاف دے گا؟ آج ہمارے معصوم اور بہادر بھائی کو ظالموں نے شہید کر دیا۔ تین دن پہلے پہاڑوں میں اسے نشانہ بنایا گیا، اور افسوس کہ آج بھی اس کے جسم سے تازہ خون بہہ رہا ہے۔ یہ ایک بہت بڑا سوال ہے کہ جب کوئٹہ کا ایس ایس پی بلٹ پروف گاڑی کے بغیر ان پہاڑوں میں نہیں جا سکتا، تو وہاں ڈیوٹی پر موجود عام سپاہیوں کے پاس نہ مناسب اسلحہ ہے اور نہ ہی کافی گولیاں۔ آخر انہیں کس حال میں بھیجا جاتا ہے؟ ہم حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کو ضروری وسائل اور تحفظ فراہم کیا جائے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے شہید بھائی کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔