@fai_z_an: میں ان لوگوں میں سے ہوں جو شکست میدانوں میں نہیں دلوں میں کھاتے ہیں۔ جن کی پیشانی پر ہار کا کوئی نشان نہیں ہوتا مگر سینے میں شکستوں کا ایک پورا قبرستان آباد ہوتا ہے۔ میں نے محبت کی تھی، ایسی محبت جس میں خود کو بھلا دینا عبادت لگتا تھا۔ میں ہر روز اپنے وجود کا ایک حصہ اس کے نام کرتا گیا۔ یہاں تک کہ ایک دن میرے پاس میرا اپنا کچھ بھی نہ بچا لیکن وہ چلے گئے۔۔۔ اور جاتے جاتے میری مسکراہٹ، میری نیند، میرا سکون، میری خودداری سب اپنے ساتھ لے گئے پھر زندگی نے عجیب تماشہ دیکھا میں اسی شخص کی دہلیز پر اپنی عزت ہارتا رہا جسے اپنی دنیا سمجھتا تھا۔ میں جھکتا رہا، منتیں کرتا رہا، خاموش رہ کر بھی محبت ثابت کرتا رہا، اور ہر بار میرے نصیب میں صرف ذلت آئی۔ انسان جب حد سے زیادہ میسر ہو جائے تو اکثر اس کی قدر ختم ہو جاتی ہے۔۔۔ شاید میرے ساتھ بھی یہی ہوا اب میں تھک چکا ہوں۔ اتنا کہ خواہشیں بھی میرے اندر دم توڑ چکی ہیں۔ اب کسی سے شکوہ نہیں، کسی سے گلہ نہیں۔ بس کبھی کبھی رات کے آخری پہر اپنے ہی وجود پر ترس آتا ہے کہ آخر ایک انسان کتنی بار ٹوٹ سکتا ہے اور پھر بھی زندہ رہ سکتا ہے؟ لوگ کہتے ہیں وقت سب کچھ بدل دیتا ہے شاید بدل دیتا ہوگا مگر وقت کچھ زخم صرف پرانے کرتا ہے بھر نہیں دیتا کچھ درد ایسے ہوتے ہیں جو سانسوں کے ساتھ جیتے ہیں اور آخری سانس تک ساتھ رہتے ہیں آج بھی اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ تمہاری سب سے بڑی غلطی کیا ہے تو میں بلا جھجک کہوں گا میں نے ایک ایسے شخص سے بے انتہا محبت کی جس نے مجھے کبھی اپنی ضرورت بھی نہیں سمجھا۔ #foryoupage #viralvideo #urdupoetry #caption #foryou
بھولے ہیں رفتہ رفتہ انہیں مدتوں میں ہم
قسطوں میں خودکشی کا مزا ہم سے پوچھئے
آغاز عاشقی کا مزا آپ جانئے
انجام عاشقی کا مزا ہم سے پوچھئے
جلتے دیوں میں جلتے گھروں جیسی ضو کہاں
سرکار روشنی کا مزا ہم سے پوچھئے
وہ جان ہی گئے کہ ہمیں ان سے پیار ہے
آنکھوں کی مخبری کا مزا ہم سے پوچھئے
ہنسنے کا شوق ہم کو بھی تھا آپ کی طرح
ہنسئے مگر ہنسی کا مزا ہم سے پوچھئے
ہم توبہ کر کے مر گئے بے موت اے خمارؔ
توہین مے کشی کا مزا ہم سے پوچھئے
خمار بارہ بنکوی
🤍🥀
2026-07-12 08:16:56
0
"بادشاہ" (^راجپوت👑 ^) :
ایسی حساس طبیعت کو لگے آگ میاں
آدمی روز کوئی زخم نیا کھاتا پھرے
2026-07-11 15:06:56
0
Farحan Daجli :
🥺🥀
2026-07-10 21:23:15
0
شاہ🚩 :
🥰🥰🥰
2026-07-11 23:13:03
0
Mysterious _ girl 🫀 :
😻😻😻
2026-07-11 10:31:36
0
︻╦̵̵͇̿̿̿̿╤─ Mazariツ☠️چیف⚔༻§꧂😈 :
💯💯💯
2026-07-10 19:02:02
0
❤️🩹🥀 :
🥀🥀🥀
2026-07-10 11:03:37
1
بنت حوا🕊️ :
🥹
2026-07-10 11:16:36
0
fatum00❤️ :
😁😁😁
2026-07-12 00:19:30
0
To see more videos from user @fai_z_an, please go to the Tikwm
homepage.