چلو اب چپ ہی رہتے ہیں، یہ دنیا جان نہ پائے
مری اس پاک الفت کو، کوئی بھی چھین نہ پائے
چھپا کے دل میں رکھیں گے، محبت کے فسانے کو
نہیں ہے شوق اب کوئی، یہ دکھانے کا زمانے کو
بچا کر اس نظرِ بد سے، سجا لیں اپنی دنیا کو
سنا ہے اصغرؔ اس دل نے، کہ دنیا لوٹ لیتی ہے!