@heer_writes_01: میں نے اب کسی کو روکنا چھوڑ دیا ہے کیونکہ جو لوگ دل سے اپنے ہوتے ہیں وہ رخصت ہونے کے بہانے نہیں لوٹ آنے کے راستے تلاش کرتے ہیں۔ میں نے اپنی خودداری کو کسی کی عارضی محبت پر قربان کرنا چھوڑ دیا ہے اب میری خاموشی بھی میری عزتِ نفس کی گواہی دیتی ہے۔ جو شخص میری موجودگی کی قدر نہ کر سکا اسے میری غیر موجودگی کا حق بھی نہیں۔ اب نہ کسی کے پیچھے چلنے کی خواہش ہے نہ کسی کو منانے کی ضد میں نے سیکھ لیا ہے کہ جو رشتے صرف میری کوششوں سے زندہ رہیں وہ رشتے نہیں میری روح پر لکھے ہوئے ادھورے قرض تھے۔ اب اگر کوئی میرے نصیب میں ہے تو وہ میری خودداری سے محبت کرے گا میرے جھکنے سے نہیں۔ میں اکیلی ضرور ہوں مگر اب ٹوٹی ہوئی نہیں کیونکہ میں نے لوگوں کو نہیں اپنی ذات کو چُن لیا ہے اور انسان جب خود کو پا لیتا ہے پھر کسی کے چلے جانے سے ویران نہیں ہوتا۔ ❤️🩹ہیر #fyp #fypシ #unfrezzmyaccount #fypシ゚viral #foryou