@rea.organization: الحمدللہ! 🤝 ریا آرگنائزیشن کے بانی میاں آفاق علی نے تنظیم کے وژن کو عوام تک پہنچانے کے سلسلے میں عملی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے گاؤں برکلاگرام، یونین کونسل تیرات کے مقامی نوجوانوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تنظیم کے مقاصد اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مقامی نوجوانوں نے اس مشن کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے علاقوں میں مستحق اور یتیم طلبہ کا مستند ڈیٹا فراہم کرنے، تعلیمی سرگرمیوں میں تعاون کرنے، عوامی مسائل کی نشاندہی کرنے اور احتساب کے عمل میں ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ ریا آرگنائزیشن کا یقین ہے کہ عوامی تعاون اور نوجوانوں کی شمولیت ہی ایک مضبوط، باشعور اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے۔ مل کر ایک بہتر کل کی تعمیر کریں۔ Together for a Better Tomorrow. 🌱 #VolunteerRegistration #reaorganization#Education #accountability