@muhammadarqam500: بلدیہ ٹاؤن واقعہ کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مفتی محمد زبیر نے کہا ہے کہ توہینِ قرآن کا مبینہ واقعہ ایک گہری سازش ہے جس کا مقصد بلدیہ ٹاؤن امن تباہ کرنا تھا، تاہم سیاسی رہنماؤں، علماء اور انتظامیہ کی سمجھداری نے اس سازش کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی فرد یا ہجوم کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں اور جو بھی مطالبہ ہے، وہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے رکھ دیا گیا ہے اور مسیحی برادری کے تحفظ کو بھی یقینی بنانے میں ادارے اپنا کردار ادا کریں اور اس واقعہ کے اصل زمہ داروں کا تعاقب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔