@immuhammadsohailafridi: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے خیبر پختونخوا اوپن وائی فائی منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ ✅ ابتدائی مرحلے میں پشاور میں سرکاری ہسپتالوں اور پبلک ٹرانسپورٹ مقامات پر مفت وائی فائی فراہم کی جائے گی، وزیراعلیٰ کا خیبرپختونخوا کی تمام سرکاری جامعات اور کالجوں میں بھی مفت وائی فائی فراہم کرنے کا اعلان ✅ پہلے مرحلے میں پشاور کے تمام اہم سرکاری مقامات پر مفت وائی فائی فراہم کی جائے گی، اگلے مرحلے میں ایبٹ آباد، مردان، سوات، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز تک منصوبہ توسیع دی جائے گی، اس موقع پر وزیراعلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 🔹 عمران خان کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل سہولیات ہر شہری تک پہنچائیں گے، خیبرپختونخوا تقریباً 70 سے 80 فیصد ڈیجیٹل گورننس کی جانب پیش رفت کر چکا ہے، حکومت تمام سرکاری خدمات کو مرحلہ وار پیپر لیس بنا رہی ہے، 🔹 انٹرنیٹ نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے، نوجوانوں کو روزگار اور معاشی مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، آج پاکستان میں نوجوان ای کامرس کی طرف جا رہے ہیں اور یہ خوش آئند رجحان ہے، 🔹 سوشل میڈیا کو محدود کرنے کے لیے انٹرنیٹ سست کرنا قابل مذمت ہے، بدقسمتی سے صرف پی ٹی آئی کو کاؤنٹر کرنے کے لیے انٹرنیٹ بند یا سست کر دیا جاتا ہے، جس سے نوجوانوں کا نقصان ہوتا ہے، 🔹 مسلط حکومت خود تو نوجوانوں کے لیے کچھ نہیں کر رہی، کم از کم انہیں اپنے طور پر کچھ کرنے دے، ضم اضلاع میں انٹرنیٹ تو دور، موبائل سروس تک میسر نہیں، 🔹 ایک ہی حل تھا کہ قبائلی عوام افغانستان کے ساتھ تجارت کریں، وہ بھی بارڈر بند کر دیے گئے، ایسے اقدامات دہشت گردی کے خاتمے کے بجائے اسے ہوا دے رہے ہیں، 🔹 ایک طرف عوام کے پاس کاروبار نہیں، کھانے کے پیسے نہیں، دوسری طرف جہاز اور جزیرے خریدے جا رہے ہیں، جب کسی کو معلوم ہو کہ عوام ووٹ دے یا نہ دے، چور دروازے سے حکومت بنا لیں گے تو وہ بدمعاشی پر اتر آتا ہے، 🔹 ہماری حکومت عوام کے ووٹ سے قائم ہوئی ہے، عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، انشااللہ مالی سال 2026-27 خیبرپختونخوا میں امن، ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔ #CMKP #SohailAfridi #AkhpelInternet #KPFreeWiFi

Sohail Afridi
Sohail Afridi
Open In TikTok:
Region: PK
Friday 10 July 2026 10:24:38 GMT
46309
9694
358
29

Music

Download

Comments

wajidwaxir.1
wajid waxir ✅ :
where is Imran Khan ?
2026-07-10 10:28:17
29
talh915
Maan⁰⁷ :
King of pakistan imran Khan zindabad Pakistan zindabad 🤟
2026-07-10 10:28:48
12
sana78334
🥰💖🕊️ :
2026-07-10 10:28:53
19
rahim.rdk.5554
Rahim Rdk 555 :
Khan Sb k leyae Kya keya?
2026-07-10 12:30:08
3
saifangaria7
⚔️ 👑Saifullah 👑⚔️ :
ماشاءاللہ بہت خوب زیادہ فوکس مدارس اور مساجد پہ کرو
2026-07-10 11:21:29
8
sayadpathan5
SαyαdKнαи :
Where is Imran khan
2026-07-10 10:31:19
5
heart_killer917
heartkiller :
imran khan fans koye hai ❤️💪👑
2026-07-10 10:31:47
8
mnasirmughal2696
Nasir Mughal 804 :
2026-07-10 17:20:06
2
majid.khan135
AL REHAN UMRAH 🇵🇰service🇸🇦 :
2026-07-10 10:29:13
2
wasi_050
Mr beast clips :
WHO IS USE THIS ACCOUNT
2026-07-10 10:31:24
4
jani85397
JANI :
vm
2026-07-10 10:28:55
2
awaiso1129
اویس یو سفزعی302👑 :
first comment
2026-07-10 10:29:48
2
outloafer226
MARKHOR 💹 💹 💹 :
[Sticker] 🥰💞
2026-07-10 10:37:04
1
umar.jan7267
🥀🥀🥀🥀Umar Jan🌹🌹🌹🌹 :
فری سولر پینل بھی دے دو
2026-07-10 11:29:05
1
To see more videos from user @immuhammadsohailafridi, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About