@khankatiger002: عمران خان آج بھی جولائی کی شدید گرمی میں جیل کی ایک چھوٹی سی کوٹھڑی میں قید و بند کی سختیاں اس لیے برداشت کر رہے ہیں کہ وہ اپنے مؤقف اور قوم کے بہتر مستقبل کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں۔ افسوس یہ ہے کہ جس قوم کی آزادی، خودمختاری اور حقوق کی بات کی جا رہی ہے، وہی قوم اپنی آسائشوں میں مگن ہو کر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ یاد رکھیں، قوموں کی تقدیر صرف ایک فرد کی قربانی سے نہیں بدلتی، بلکہ اس وقت بدلتی ہے جب پوری قوم اپنی ذمہ داری کا احساس کرے۔ "نجیب اللہ خان ماموند"