@zawar_khan91: اے پروردگار! تجھے تیرے محبوب بندے، تیرے عاشق حضرت امام حسینؑ کا واسطہ؛ اُس عظیم عاشق کا واسطہ جس نے تیری رضا کے لیے ہر عزیز شے قربان کر دی، جس نے "يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ" کی صدا پر لبیک کہتے ہوئے اپنا سر سجدۂ عشق میں رکھ دیا۔ وہ سر اگرچہ جسم سے جدا کر دیا گیا، مگر تیرے دین کی سربلندی کے لیے نیزے پر بھی بلند رہا۔ اے اللہ! امام حسینؑ کے صدقے ہمارے تمام گناہ معاف فرما، ہماری خطاؤں سے درگزر فرما، ہماری توبہ قبول فرما اور ہمیں دنیا و آخرت کی کامیابیاں عطا فرما۔ اے کریم! شہدائے کربلا کے صدقے ہمارے تمام مرحومین کی کامل مغفرت فرما، ان کی قبروں کو نور سے بھر دے اور انہیں اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرما۔ اے ربِ حسینؑ! حضرت علی اکبرؑ کے صدقے ہمارے جوانوں کی جان، مال، عزت، ایمان اور رزق کی حفاظت فرما، ہر بے روزگار کو رزقِ حلالِ طیب عطا فرما اور انہیں باعزت روزگار نصیب فرما۔ اے اللہ! حضرت سکینہؑ و بی بی صغریٰؑ کے غم و صبر کے صدقے ہماری تمام بیٹیوں اور بہنوں کی عزت و عصمت کی حفاظت فرما، ان کے نصیب بہترین فرما، اور جو نیک رشتوں کی منتظر ہیں انہیں صالح، باکردار اور محبت کرنے والے شریکِ حیات عطا فرما۔ اے رحمٰن! اُس عظیم باپ، حضرت امام حسینؑ کے صدقے، جس نے تیری رضا کے لیے اپنے بیٹوں، بھائیوں، بھتیجوں، بھانجوں اور عزیزوں کی عظیم قربانیاں پیش کیں، ہمارے والدین کو صحت، عافیت، ایمان، عزت اور لمبی بابرکت زندگی عطا فرما، اور جو اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں ان پر اپنی بے پایاں رحمت نازل فرما۔ یا اللہ! ہر بیمار کو شفا، ہر مقروض کو آسانی، ہر پریشان کو سکون، ہر بے اولاد کو صالح اولاد، ہر مسافر کو حفاظت، ہر مظلوم کو انصاف اور ہر دعا کرنے والے کی جائز حاجات اپنے فضل و کرم سے پوری فرما۔ اَللّٰهُمَّ بِحَقِّ الْحُسَيْنِ وَأَهْلِ بَيْتِ الْحُسَيْنِ، اقْضِ حَوَائِجَنَا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ. آمین یا رب العالمین۔ 🤲🌹 اللّٰهم صلِّ على محمدٍ وآلِ محمد وعجّل فرجهم #کربلاء_المقدسة #امام_حسین_علیہ_سلام #ياابا_الفضــل_العباس #کربلاء