@voiceofkamber: بريڪنگ نيوز قمبر قمبر: بھٹو چوک میں سولر سسٹم شارٹ سرکٹ ہونے سے موبائل فون کی دکان میں آگ لگ گئی۔ قمبر: آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون، نقد رقم اور قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ قمبر: منظور نائچ کی موبائل شاپ چند ہی لمحوں میں آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ قمبر: مقامی شہریوں اور امدادی ٹیموں نے مشترکہ کوششوں سے آگ پر قابو پالیا۔ قمبر: واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، بڑی تعداد میں شہری موقع پر پہنچ گئے۔ قمبر: متاثرہ دکاندار منظور نائچ نے آگ لگنے کی وجہ سولر سسٹم میں شارٹ سرکٹ قرار دے دی۔ قمبر: دکاندار کے مطابق آگ سے برسوں کی جمع پونجی اور کاروباری سامان تباہ ہوگیا۔ قمبر: متاثرہ دکاندار اور تاجر برادری کا حکومت سے مالی امداد اور نقصان کے ازالے کا مطالبہ۔ قمبر: تاجروں نے کاروباری مراکز میں آگ سے بچاؤ کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی اپیل کردی۔ #kamberreporting #reporter #Abdul_Qadir_Sangah#foryoupage