@ac.sambrial: سرکاری زرعی اراضی واگزار اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال چوہدری عدنان بشیر وڑائچ کی نگرانی میں تحصیل سمبڑیال کے موضع چیلوکے میں سرکاری زرعی اراضی پر قائم ناجائز قبضہ ختم کروا کر 209 کنال 6 مرلہ اراضی کامیابی سے واگزار کروا لی گئی۔ واگزار کروائی گئی اراضی کی تخمینہ مارکیٹ مالیت 12 کروڑ 90 لاکھ 31 ہزار 250 روپے جبکہ ڈی سی ریٹ کے مطابق مالیت 9 کروڑ 60 لاکھ 7 ہزار 508 روپے ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اراضی پر ناجائز قبضے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور قیمتی سرکاری املاک کے تحفظ کے لیے انسدادِ تجاوزات کی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔ #acsambrialadnanbashir #sambrialupdate #foryoupageofficiall #sambrial_sialkot #viralthisvideo