@tarsfoundation: الحمدللہ، تین مزید الیکڑیک واٹر کولرز بعمہ واٹر فلٹرز کے عوامی مقامات پر نصب کرنے کے لئے تیار۔ شکریہ شارجہ سے ایک بھائی کا جنہوں نے اپنی والدہ محترمہ، بہن اور مرحوم والد صاحب کے نام پر یہ تینوں واٹر کولرز سپانسر کئے۔ اللہ پاک اُس بھائی کا یہ صدقہ جاریہ قبول فرمائے اور اُنہیں اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔ ترس فاؤنڈیشن ہر سال گرمیوں کے موسم میں مختلف عوامی مقامات جیسے مساجد، مدارس، ہسپتالوں، یتیم خانوں، اسکولز اور بازاروں و فٹ پاتھس پر الیکٹرک واٹر کولرز نصب کرتی ہے۔ یہ فلاحی کام ترس فاؤنڈیشن سے وابستہ مخیر حضرات کے قیمتی عطیات کی بدولت ممکن ہوتا ہے، تاکہ گرمی کی شدت میں عوام الناس کو صاف اور ٹھنڈا پانی میسر آ سکے۔ ہم اندرون و بیرون ممالک سے اپنے اُن تمام مخیر خواتین و حضرات کے مشکور ہیں جو ترس فاؤنڈیشن کے مختلف فلاحی کاموں کے لئے اپنی عطیات صدقات زکواۃ خیرات کی رقوم باقاعدگی سے بھیجتے رہتے ہیں۔ اللہ پاک آپ سب کا اخلاص اور ترس فاؤنڈیشن کی فی سبیل للہ خدمات قبول فرمائے۔ آمین۔ ---------------------------------------------------------------- ہمارے مختلف فلاحی منصوبوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں: www.tarsfoundation.org.pk عطیات بھیجنے اور ہمارے مشن کا حصہ بننے کے لیے وزٹ کریں: www.tarsfoundation.org.pk/Donate-Now ہم سے جُڑے رہیں: Facebook: www.facebook.com/TarsFoundation YouTube: www.youtube.com/TarsFoundation Twitter: www.twitter.com/TarsFoundation Instagram: www.instagram.com/TarsFoundation LinkedIn: www.linkedin.com/company/TarsFoundation TikTok: www.tiktok.com/@TarsFoundation