@waqarahmadi143: الحمدللہ! اناربانڈہ روڈ کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا۔ 🎉 آج کا دن اہلِ اناربانڈہ کے لیے ایک تاریخی اور خوشی کا دن ہے۔ الحمدللہ اناربانڈہ روڈ کا باقاعدہ افتتاح عمل میں آیا، جس میں خصوصی شرکت کرنے والوں میں: 🌹 فیصل جان (اسپوکس پرسن ٹو ایم این اے) 🌹 ثناء اللہ شاہ 🌹 عاشق منیر (فوکل پرسن ٹو ایم این اے) 🌹 ولایت شاہ (صدر، بانڈہ داؤد شاہ) 🌹 مدثر (صدر، تخت نصرتی) 🌹 عطا اللہ (بہادرخیل) ہم دل کی گہرائیوں سے ابرار یونس صاحب (سینئر وائس پریزیڈنٹ) کے بے حد مشکور ہیں، جنہوں نے اپنے گاؤں کی ترقی کے لیے دن رات انتھک محنت کی اور اس منصوبے کو عملی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسی طرح ہم ایم این اے شاہد خٹک، ایم پی اے خورشید خٹک، عنایت اللہ صاحب اور اناربانڈہ کے تمام معزز مشران و عوام کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی کوششوں اور تعاون سے یہ دیرینہ مطالبہ پورا ہوا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ سڑک اہلِ علاقہ کے لیے خیر و برکت، آسانیوں اور ترقی کا ذریعہ بنے، اور تمام ذمہ داران کو ان کی خدمات کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ #Anarbanda #RoadInauguration #Development #Karak #WaqarAhmadi #faryou #capcut #faryuopage #evryone