@umarsho7008: اہم پیغام برائے عوام از طرف: ایس ایچ او تھانہ کوکارئی محترم شہریوں! جعلی عاملوں، جعلی پیروں اور تعویذ کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے والے عناصر سے ہوشیار رہیں۔ کسی بھی شخص کو تعویذ، عملیات یا روحانی علاج کے بہانے اپنی رقم، زیورات یا قیمتی سامان ہرگز نہ دیں۔ اگر آپ کے علاقے میں کوئی شخص تعویذ یا عملیات کے نام پر فراڈ کر رہا ہو تو فوراً تھانہ کوکارئی یا متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں۔ آئیں، مل کر اپنے معاشرے کو دھوکہ دہی اور فراڈ سے پاک بنائیں۔ انسپکٹر محمد عمر خان ایس ایچ او تھانہ کوکارئی