@razi.ullah934: احباب ایک دفعہ ضرور سماعت فرمائیں اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں شکریہ 🏁🏁 ایک راز کا انکشاف!! مبلغ ختم نبوت شاہین ختم نبوت حضرت مولانا الله وسایا صاحب اپنے بیان میں فرما رہے تھے کہ: "میں حضرت مولانا فضل الرحمن مدظلہ العالی سے معافی چاہتا ہوں کہ ان کے اور میرے درمیان ایک ایسا راز ہے کہ میں گزشتہ پانچ، سات سال سے اسے چھپائے ہوئے ہوں اور آج تک کسی کے سامنے میں نے اس کا تذکرہ نہیں کیا۔ لیکن آج میں اپنے دل کے ہاتھوں مجبور ہوں کہ حضرت کی موجودگی میں، میں آپ حضرات کے سامنے اس راز کا انکشاف کروں۔ اور وہ راز یہ کہ جامعۃ العلوم الاسلامیہ کے فارغ التحصیل ایک عالمِ دین نے خواب دیکھا اور انہوں نے رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت کی۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خواب کے اندر ارشاد فرمایا کہ عقیدہ ختمِ نبوت کی جدوجہد کے تمام تر کام کی سرپرستی، اس کی نگرانی، یہ حضرت مولانا فضل الرحمن مدظلہ العالی کے سپرد کر دی جائے۔" #everyonehighlightsfollowers #viral_video #tiktovirlvideo #tiktokviralvideoforyoupage