@mazharagriinfo: اڈا چامنٹ کے قریب افسوسناک حادثہ پاکپتن سے ساہیوال روڈ پر اڈا چامنٹ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں مزدا ٹرک کی ٹکر سے تقریباً 15 مویشی، جن میں زیادہ تر گائیں شامل تھیں، ہلاک ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے مزدا ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ متاثرہ افراد کا تعلق بہاول نگر سے بتایا جا رہا ہے، جو اپنے مویشی اس علاقے میں چرانے لائے تھے۔ ابتدائی اندازے کے مطابق اس حادثے سے تقریباً 25 سے 30 لاکھ روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہلاک ہونے والے جانوروں کا بہتر نعم البدل عطا فرمائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو۔ 📍 مکمل تفصیلات ویڈیو میں ملاحظہ کریں، اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں اور مزید مقامی خبروں کے لیے پیج کو فالو کریں۔ #پاکپتن #حادثہ #اڈاچامنٹ #مویشی #MazharAgriInfo