@maini.press: مینئ چوک، تحصیل ٹوپی کی نئی پہچان! ضلع انتظامیہ صوابی کی خصوصی کاوشوں اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی کی نگرانی میں مینئ چوک، تحصیل ٹوپی کی تزئین و آرائش، خوبصورتی اور بحالی کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت مینئ چوک کو جدید اور خوبصورت انداز میں بحال کیا گیا تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا، منظم اور دلکش ماحول میسر آئے۔ یہ اقدام نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا بلکہ عوام کے لیے ایک خوشگوار اور باوقار شہری منظر بھی فراہم کرے گا۔ ضلع انتظامیہ صوابی عوامی مقامات کی بحالی، شہر کی خوبصورتی اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ صوابی کو ایک صاف، سرسبز اور مثالی ضلع بنایا جا سکے۔ خوبصورت شہر، بہتر مستقبل — آئیے مل کر اپنے صوابی کو مزید خوبصورت بنائیں۔ #DistrictAdministrationSwabi #Mainipress #Topi