@zubi.sylin_: من پسند لوگ.. اور پھر یہ ثابت ہوا کہ من پسند لوگ اکثر بڑے بے قدر ہوتے ہیں۔ جنہیں دل سب سے زیادہ چاہتا ہے، اکثر وہی ہماری محبت وقت اور خلوص کی سب سے کم قدر کرتے ہیں۔ ہم ان کے لیے اپنی ترجیحات بدل دیتے ہیں، ان کی ایک مسکراہٹ کے لیے ہزار غم برداشت کر لیتے ہیں، مگر بدلے میں اکثر خاموشی بے رخی یا بے قدری ہی ملتی ہے۔ شاید زندگی کا یہی سب سے کڑا سبق ہے کہ ہر پسندیده شخص ہمارا نصیب نہیں ہوتا، اور ہر محبت کا صلہ محبت نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ صرف ہمیں یہ سکھانے آتے ہیں کہ اپنی قدر کرنا بھی محبت جتنا ہی ضروری ہے۔ #relatable #zubi.sylin_ #unfrezzmyaccount #viral #creatorsearchinsights