@ramzvibes0: ہمارا رشتہ کچھ یوں ختم ہوتا جا رہا ہے... تم نے مجھے وقت دینا چھوڑ دیا، اور میں نے تم سے وقت مانگنا چھوڑ دیا۔ باتیں آہستہ آہستہ خاموشیوں میں بدل گئیں۔ شکوے بھی دل ہی دل میں دفن ہوتے گئے۔ فاصلے بڑھتے گئے، مگر آواز کسی نے نہ دی۔ شاید محبت ختم نہیں ہوئی، صرف اظہار ختم ہو گیا۔ تم اپنی دنیا میں مصروف ہو گئے، اور میں اپنی خاموشی کا عادی بنتا گیا۔ یوں ایک خوبصورت رشتہ، بغیر الوداع کہے ختم ہوتا جا رہا ہے۔