@ramzvibes0: غلطی پر ساتھ چھوڑنے والے تو بہت مل جاتے ہیں۔ مگر غلطی پر سمجھا کر ساتھ نبھانے والے بہت کم ہوتے ہیں۔ کیونکہ ہر رشتہ آسان وقت کا ساتھی نہیں ہوتا۔ اصل اپنے وہی ہوتے ہیں جو بُرے وقت میں ہاتھ نہ چھوڑیں۔ جو ڈانٹیں بھی، مگر چھوڑ کر نہ جائیں۔ جو اصلاح کریں، مگر رسوا نہ کریں۔ محبت صرف تعریف کا نام نہیں، بلکہ ایک دوسرے کی خامیوں کو سنوارنے کا نام بھی ہے۔ ایسے مخلص لوگ نصیب والوں کو ہی ملتے ہیں۔ اللہ ہمیں ایسے رشتوں کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔