@zain_rajput_302_: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُمَا وَارْحَمْهُمَا وَعَافِهِمَا وَاعْفُ عَنْهُمَا* _اے اللہ! دونوں بھائیوں کی مغفرت فرما، ان پر رحم فرما، انہیں عافیت عطا فرما اور انہیں معاف فرما دے۔_ *اللَّهُمَّ اجْعَلْ قَبْرَهُمَا رَوْضَةً مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ* _اے اللہ! دونوں کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے۔_ *اللَّهُمَّ نَوِّرْ مَرْقَدَهُمَا وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُمَا* _اے اللہ! دونوں کی قبر کو روشن کر دے اور ان کے ٹھکانے کو کشادہ فرما دے۔_ یا اللہ! میں تیرے گھر کے سامنے کھڑا ہوں۔ اس مقدس جگہ کے صدقے میرے دونوں بھائیوں کی بخشش فرما دے۔ ان کے درجات بلند فرما، ان کی قبر کی تنہائی دور فرما، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔ ان کے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرما اور ان کو قیامت کے دن اپنے عرش کا سایہ نصیب فرما۔ آمین ثم آمین۔